بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں آج شام پھر ہوئی بے موسم برسات: کسانوں کو فصلوں کی تباہی کو لے کر ہورہی ہے پریشانی۔ محکمہ موسمیات نے کی مزید بارش کی پیش گوئی
علامتی تصویر

بھٹکل میں آج شام پھر ہوئی بے موسم برسات: کسانوں کو فصلوں کی تباہی کو لے کر ہورہی ہے پریشانی۔ محکمہ موسمیات نے کی مزید بارش کی پیش گوئی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 جنوری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور ملناڈ علاقوں  میں دو چار دنوں سے بے موسم برسات کا سلسلہ جاری ہے اور کچھ کچھ وقفہ کے بعد  بجلی اورکڑک کے ساتھ بارش جم کر برس رہی ہے،  جس سے ایک طرف عوام اپنے معمولات تتر بتر ہونے سے تو دوسری طرف کسان اپنی فصلیں برباد ہونے کے ڈر سے پریشان ہورہے ہیں۔

بھٹکل میں آج جمعہ کو بھی شام ہوتے ہوتے موسم نے پھر ایک بار کروٹ لی اور زوردار بارش کا سلسلہ شروع  ہوا جو تادم تحریر جاری ہے ۔

اس دوران محکمہ موسمیا ت نے بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کرناٹکا کے ساحلی علاقوں سمیت ملناڈ،  بنگلورو ،کولار،میسور اور کئی  دوسرےمقامات پر بے موسم کی   برسات کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

انڈین میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر سی ایس پاٹل نے بتایا کہ مغرب میں بحیرۂ عرب اور مشرق میں خلیج بنگال کے اندرپیدا  ہونے والی  طوفانی ہواؤں اور کم دباؤ کی وجہ سے آئندہ تین دنوں کے دوران جنوبی ریاست کے بہت سارے اضلاع میں معتدل سے تیز بارش کے امکانات ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل میں وزیر آراشوک کے ہاتھوں منی ودھان سودھا اور اندرا کینٹین کا افتتاح: بھٹکل میں اب بہت جلد ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے تمام سرکاری دفاتر

بھٹکل: 25 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انجمن آباد جانے والی ...