بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کے مزید دو لوگوں میں کورونا وائرس  ہونے کی تصدیق؛ تعداد تین کو پہنچی ۔ بھٹکل مکمل طور پر لاک ڈاؤن

بھٹکل کے مزید دو لوگوں میں کورونا وائرس  ہونے کی تصدیق؛ تعداد تین کو پہنچی ۔ بھٹکل مکمل طور پر لاک ڈاؤن

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  24 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع کے بھٹکل میں مزید دو لوگوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیس کی تصدیق ہوئی ہے دونوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں دبئی سے لوٹے تھے۔

اس سلسلہ میں ضلعی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے میڈیا والوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا تعلق بھٹکل سے ہے اور دونوں تین دن پہلے دبئی سے بھٹکل لوٹے تھے۔ جس میں سے ایک کی عمر 40/ سال اور دوسرے کی عمر 65/سال بتائی گئی ہے۔

ڈی سی نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک دبئی سے ممبئی ائیر پورٹ پہنچا تھا جہاں سے مینگلور ایکسپریس ریل گاڑی کے ذریعہ عصر چار بجے بھٹکل پہنچا تھا جس کے بعد وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گھر آیا اور ایک دن گھر میں رہ کر دو سرے دن اس کو بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں رکھا گیا تھا اور اس کے نمونوں کو بینگلور روانہ کیا گیا تھا۔

ایک اور مثبت کیس کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ وہ شخص مینگلور ائیرلائن کے ذریعہ مینگلور پہنچا تھا جہاں سے وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ گھر پہنچا تھا اور اسی دن اسے سرکاری اسپتال میں رکھا گیا تھا اور اس کے بھی سیمپل بینگلور روانہ کیے گئے تھے ۔

ڈی سی نے بتایا کہ بینگلور سے کل ہی رات ان دونوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ان دونوں میں کووڈ – 19 وائرس کے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی سی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کے ساتھ طیارہ میں آنے والے اور ان سے رابطہ میں رہنے والوں پر انتظامیہ نگرانی کر رہی ہے اور ان تمام کی جانچ کی جارہی ہے۔

ڈی سی نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے عوام کو اپنے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

ادارہ بھٹکلیس گلف اور دیگر بیرون ممالک سے آنے والے افراد سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

x

Check Also

مغربی زون کے آئی جی پی  دیوجیوتی کا بھٹکل دورہ؛ لاک ڈاؤن کے دوارن بند و بست کا لیا جائزہ

بھٹکل: 8  مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف ...