بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں پتھر لے جارہی لاری پلٹنے سے ایک کی موت

بھٹکل میں پتھر لے جارہی لاری پلٹنے سے ایک کی موت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعمیری کام کے لیے پتھر لے جارہی ایک لاری پلٹنے کے نتیجے میں تعلقہ کے بینندور میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت مادیو ناراین نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق لاری پتھر کو لے کر بینندور جارہی تھی کہ ایک موڑ پر پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا اور لاری پر سوار مادیو شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ کے فوری بعد مادیو کو منی پال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں جانبر نہیں ہوسکا۔

اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

بھٹکل مدینہ کالونی جامعہ آباد روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے راہگیر پریشان

بھٹکل: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدینہ کالونی سے جامعہ آباد ...