بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل  میں 25 اکتوبر کو میونسپالٹی کی21دکانوں کی ہورہی ہے  نیلامی
علامتی تصویر

بھٹکل  میں 25 اکتوبر کو میونسپالٹی کی21دکانوں کی ہورہی ہے  نیلامی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 21 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن میونسپال کی ملکیت والی 21 دکانیں 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی پر دی جائیں گی  جس کے لیے خواہش مند حضرات  ضروری دستاویزات کے ساتھ مذکورہ تاریخ کو نیلامی کی بولی میں شریک ہوسکتے ہیں اور 12 سال کے معاہدہ کے ساتھ دکانیں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔

میونسپال چیف کی طرف سے جاری کیے گئے اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ میونسپالٹی کی ملکیت والی  پرانی عمارت کے صحن میں،  سلطان اسٹریٹ  روڈ سے متصل دکانیں، مین روڈ جٹپا نائک بستی روڈ پر واقع دکانیں اور رتھ روڈ پھول بازار چوک پر واقع جملہ 21 دکانوں کی بولی 25 اکتوبر کو لگنے والی ہے۔اس کے لیے 22اکتوبر شام بجے سے پہلے  ضمانتی ڈی ڈی بھٹکل چیف آفیسر کے نام کسی قومی بینک سے نکالی جائے ۔ متعینہ وقت کے بعد داخل کی جانے والی عرضیوں کو شمار نہیں کیاجائے گا۔

تاہم نیلامی میں شریک ہونے والوں کے لیے میونسپالٹی کی طرف سے  کچھ شرائط بھی رکھے گئے ہیں  جس میں میونسپالٹی  کے موجودہ کرایہ داروں  کے لیے  پورا کرایہ ادارہنا اور ٹیکس یا کسی طرح کی کوئی فیس کا باقی نہیں رہنا بھی شرط ہے۔باقی رہنے کی صورت میں نیلامی میں شریک ہونے کی اجازت نہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔

نیلامی میں شریک ہونے والوں کو اپنے ساتھ دستاویزات کے طور پر ووٹرشناختی کارڈ اور آدھار کارڈ کی نقل رکھنی ہوگی۔ نیلامی اور بولی کو لے کر میونسپالٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ کسی بھی بولی کی منظوری یا نامنظوری کا اختیار میونسپالٹی کو ہوگا۔

اس سلسلےمیں تفصیلی جانکاری کے لئے میونسپالٹی دفتر کے ٹیکس شعبہ کے عملے سے رابطہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*