بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں دو مختلف مقامات پر جوا کھیلتے ہوئے تین گرفتار

بھٹکل میں دو مختلف مقامات پر جوا کھیلتے ہوئے تین گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن پولس نے آج دو مختلف مقامات پر مٹکا جوا کھیلتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کارگیدے کا ناراین نائک (33) اپنی پان کی دکان میں جوا کھیل رہا تھا کہ پولس نے چھاپہ مار کر اس کو گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے 950/روپئے ضبط کرلیے۔

جبکہ بھٹکل میں ایک دوسری جگہ پر رامچندرا نائک اور شنکر نائک کو پولس نے اسی حالت میں پکڑ لیا اور ان کے پاس 1250/روپئے ضبط کرلیے۔

اس سلسلہ میں بھٹکل پولس تھانہ میں دو الگ معاملات درج کیے گئے ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل تنظیم نے عوام سے این آر سی اور سی اے اے وغیرہ کے لیے دستاویزات نہ دکھانے کی اپیل کی

بھٹکل 16/جنوری (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف ...