بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل موسی نگر میں چوری کی واردات؛ اس بار چور بائک بھی ساتھ لے گئے

بھٹکل موسی نگر میں چوری کی واردات؛ اس بار چور بائک بھی ساتھ لے گئے

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 05 دسمبر،2017

بھٹکل ؍ (اسماعیل ضوریز) بھٹکل موسی نگر میں پیش آئی چوری کی واردات میں  چوروں نے اس بار نہ صرف نقدی کو لوٹا ہے بلکہ گھر کے باہر پارک کی گئی بائک بھی اٹھا لے گئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے سلائی مشین پر بھی ہاتھ صاف کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق موسی نگر میں واقع اسماعیل منزل نام کا یہ مکان قریب ایک ہفتہ سے بند تھا تاہم جمعہ کے روز جب پڑوسیوں نے بائک کو غائب پایا تو انہوں نے اندر جاکر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ گھر کا دروازہ بھی ٹوٹا ہوا ہے۔جس کے بعد انہوں نے پولس اور گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔

اس تعلق سے بھٹکل رورل پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم میں اسکولی طلبہ کے مابین حب الوطنی کے موضوع پر  ترانوں کا مقابلہ

بھٹکل: 16 اگست،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 72/ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ...