بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مرڈیشور ساحل پر واقع دکانوں میں چوری کی کوشش؛ نقدی نہ پاکر سامان اڑا لے گئے چور

مرڈیشور ساحل پر واقع دکانوں میں چوری کی کوشش؛ نقدی نہ پاکر سامان اڑا لے گئے چور

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں ساحل پر واقع دکانوں میں کل رات چوری کی واردات پیش آئی ہے لیکن چوروں کو نقد رقم نہ ملنے پر انہوں نے دکانوں کے سامان پر ہی ہاتھ صاف کردیا ہے۔

دکان کے مالک جناب مظفر خان صاحب نے بھٹکلیس کو بتایا کہ چوری کی پوری  واردات دکان میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے جس میں چوروں کو نقدی رقم ڈھونڈتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دکان سے وائی فائی کا راؤٹر اور چند سامان چوری ہوا ہے جبکہ ان کے پڑوس میں بھی دو دکانوں میں سے سامان چوری ہوا ہے۔

اس سلسلہ میں مرڈیشور پولس تھانہ کو اطلاع دی گئی  اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دئے گئے اس سلسلہ میں پولس چھان بین کر رہی ہے۔

x

Check Also

تصاویر: بھٹکل میں موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم؛ سڑکیں زیر آب آنے سے عوام ہورہے ہیں پریشان