بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں برادران وطن کا مشہور تیر ہبا آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
[adrotate banner="161"]

بھٹکل میں برادران وطن کا مشہور تیر ہبا آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 13 اپریل،2019(بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں تقریباً 200 سال پرانی تاریخی روایت کا حامل  چن پٹن ہنومنت مندر کا رتھ اتسوا (تیر ہبا) آج بھٹکل میں برادران وطن کی کثیر تعداد کی موجودگی میں بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔

اس کے لیے آج صبح سے ہی مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، جسے دیکھنے  اور پوجا کرنے کے لئے ہزاروں بھکت صبح سے عصر تک یہاں آرہے تھے۔

بھٹکل شہر کی روایت کے مطابق تیر کھینچنے سے پہلے سلطان اسٹرٹ میں واقع شابندری (چرکن) خاندان کے گھر پہنچ کر مندر انتظامیہ نے خاندان والوں سے ملاقات کی اور پھول وغیرہ پیش کرتے ہئے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس کے بعد تیر کو کھینچا گیا۔

تیر ہنومنت مندر سے نکل کر مین روڈسے ہوتے ہوئے واپس اپنی جگہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔اس موقع پر پولس افسران اور  آس پاس کے علاقوں کے پولس اہلکار سمیت لوکل پولس  اہلکار بھی حفاظتی انتظامات کے تحت پہرہ دے رہے تھے۔

[adrotate group="32"]
x

Check Also

بھٹکل جننیشوری بی ایڈ کالج کا صد فیصد نتیجہ

بھٹکل: 19 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا یونیورسٹی کے سال 2018-19 ...