بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شہر کے اہم مسائل پر ضلع  ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تنظیم وفد کی ملاقات

شہر کے اہم مسائل پر ضلع  ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تنظیم وفد کی ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 24 جولائ 21 (پریس ریلیز) مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے 13 جولائی2021 بروز منگل ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ملئی مہیلن سے ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کی  اور شہر کے چند اہم مسائل کے حل کی طرف ان کی توجہ مبذول کروائی ۔

ڈپٹی کمشنر کو مجلس اصلاح وتنظیم کی سماجی خدمات سے آگاہ کرنے کے علاوہ کووڈ وباء کے دوران بیماری پر قابو پانے اور عوام کی سہولت کے لئے کیے گئے کووڈ کیئر سینٹر، فری موبائل کلینک جیسے  اقدامات  کا  خلاصہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ عوام کو کووڈ یکسین لینے پر آمادہ  کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع و تعلقہ  انتظامیہ کے تعاون سے اجتماعی طور پر ویکسین  دینے کے لئے مہم چلانے کی  بات بھی سامنے رکھی۔

فی الحال شہر میں مناسب مقدار میں  ویکسین نہ ملنے اوراس کی قلت کی وجہ سے بیرونی ممالک  جانے والوں کے لئے سیکینڈ ڈوز لینے میں درپیش مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر سےکھل کر بات چیت کی گئی۔ ڈی سی صاحب نے بھی اس کو سنجیدگی لیا اور ویکسین کے ڈوز مناسب مقدار میں دستیاب نہ ہونے کے مسئلہ کو اعلیٰ افسران کے سامنے رکھتے ہوئے جلد از جلد ویکسین  فراہمی کے لئے پوری کوشش کرنے کا یقین دلایا۔

اس ملاقات کے دوران دیگر  چار اہم مسائل کے حل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے  فوری طور پر اس کے لیے اقدامات کرنے کی مانگ کی گئی۔

اولڈ بس اسٹانڈ کے قریب واقع پرانی مچھلی مارکیٹ کو نئی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ میں منتقل کرنا: ڈی سی مہیلن کو بتایا گیا کہ اس مسئلہ پر تنظیم نے اس سے قبل بھی 10 دسمبر،2019 کو عرضی دی تھی۔ تنظیم کی طرف سے اس مسئلہ کو اٹھانے کا مقصد کوئی سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس مارکیٹ کی وجہ  سے پھیل رہی گندگی سےبچنا ،ماحول کی حفاظت کرنا اور عوام کی صحت کا خیال رکھنا ہے۔ ساتھ ہی اس ہائی ٹیک مارکیٹ کو بھی استعمال میں لانا ہے جو کہ ایک خطیر رقم خرچ کرکے تعمیر کی گئی ہے۔

2۔110کے وی پاور گرڈ کی بھٹکل میں قیام:ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھٹکل اور اطراف میں بجلی سپلائی میں اضافہ کرنے اور خراب موسم کے دوران پیش آنے والے مسائل سے بچنے کے لیے بھٹکل میں ہی بیک اپ کے طور پر 110 کے وی پاور گرڈ کے قیام کے لیے بھی اس سے قبل 18 نومبر2020 میں درخواست دی گئی تھی جس پر اب تک کوئی بھی اقدام نہیں ہوا ہے اور یہ کام بھی ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا ہے۔ اس لئے بھٹکل تعلقہ میں بجلی کی متواتر سپلائی کا مقصد سامنے رکھ کر 110 کے وی پاور گرڈ جلد ازجلد قائم کیا جائے۔

3۔    بھٹکل شہر کا سٹی سروے:شہر بھٹکل میں حکومت کی طرف سے  الاٹ کی گئی کالونیاں ہیں    جن کو       ۱۹۶۰  ء کی دہائی میںاُس وقت کے کلیکٹر جناب امین الدین صاحب نے  الاٹ کیا تھا۔ خاص کر نوائط کالونی   مدینہ کالونی ۔  وغیرہ مگر افسوس گورنمنٹ سروے ڈپارٹمنٹ میں اِن پلاٹوں کے نقشے دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے تعمیراتی کاموں کی انجام دہی کے لئے  رُکاوٹ ہو رہی ہے ۔  کیونکہ نقشے کے بغیر میونسپالٹی کی طرف سےتعمیرات کا پرمیشن بالکل حاصل نہیں ہوتا۔اِس کے علاوہ دیگر قانونی اُمور کی انجام دہی میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ نقشے نہ ہونے لی وجہ سے لے آوٹ بنانے میں بھی دشواری ہے۔ اِس کے علاوہ کئی علاقوں میں  کے جی پی بھی نہیں ہوئی ہے۔ اگرسٹی سروے ہو جائے تو عوام کے کئے بہت سہولت ہوسکتی ہے۔ اس کے لئے کئی سالوں سے کوششیں ہو رہی ہے مگر اب تک  کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہواہے۔

4۔  کڈوین کٹہ ڈیم اور شرابی ندی کی کھدائی اور صفائی: شہر میں درپیش صاف پانی کے مسائل کے حوالہ سے ڈی سی کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ کئی سالوں سے کڈوین کٹہ اور شرابی ندی میں صفائی اور کھدائی وغیرہ کا کام نہ ہونے سے سماجی زندگی بہت متاثر ہورہی ہے اور گرمیوں میں پانی کا مسئلہ بھی پیدا ہورہا ہے۔ اس سے قبل ضلع انتظامیہ کو اس جانب متوجہ کیا گیا تھا لیکن اس پر بھی  کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے اس تعلق سے حال میں14 فروری،2020 اور 28 اکتوبر، 2020 کو درخواست دی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے بہت ہی اطمینان اور سکون کے ساتھ ایک طویل نشست میں تنظیم وفد کی پوری باتیں سنیں ۔ اور مندرجہ بالا تمام امور پر توجہ دیتے ہوئے انہیں حل کرنے کا تیقن دیا۔

اس وفد میں صدر تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز ،  جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے، صدر میونسپال جناب قاسمجی محمد پرویز، سابق جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب الطاف کھروری، جناب جیلانی شابندری ، صدر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن مولانا عزیز الرحمٰن ندوی، جناب عنایت اللہ شابندری، جناب اشفاق کے ایم اور جناب عبدالسمیع کولا موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

سال 2021 کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء: ہیلتھ کارڈ دکھانے پر مریضوں کو ملے گی پچاس فیصد تک کی چھوٹ

بھٹکل: 23 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کے ایم سی اسپتال کی کسی ...