بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / تنظیم ذمہ داران کی ڈی ایس پی سے ملاقات؛ مختلف امور پر کیا گیا تبادلہ خیال

تنظیم ذمہ داران کی ڈی ایس پی سے ملاقات؛ مختلف امور پر کیا گیا تبادلہ خیال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 اگست،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کا ایک وفد نائب صدر تنظیم عنایت اللہ صاحب کی قیادت میں بھٹکل ٹاؤن پویس اسٹیشن میں ڈی وائی یس پی ویلنٹائن ڈیسوزا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران نے آنے والے تہواروں کے پیش نظر شہر کے امن و امان  اور ٹریفک کے مسائل کے تعلق سے ڈی ایس پی سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری وفد تنظیم کا مختصر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے لاء اینڈ آرڈر  کے نفاذ کیلیے مختلف موقعوں پرپولس محکمہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور محکمہ کی جانب سے بھی بھٹکل میں امن و امان بحال رکھنے کی ہمیشہ کوشش کی گئی ہے۔

اس موقع پر  وفد نے   بھٹکل میں بار بار ہو رہی چوریوں اور بھٹکل کے بعض علاقوں میں ہو رہے منشیات کے کاروبار  پر تشویش کا اظہار کیا اور اس پر فوری روک تھام پر زور دیا  دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ڈی وائی ایس پی کے علاوہ کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل کے سی پی آئی بھی موجود تھے۔

 

x

Check Also

وی ٹی یو امتحانات میں انجمن کی ایک اور طالبہ نے لئے اس مضمون میں  100/مارکس

بھٹکل: 14 اگست، 18 (رضوان گنگاولی)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ ...