بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اگر آپ کے پاس بی پی ایل کارڈ ہے تو پڑھیں یہ ضروری خبر: یہ افراد پی پی ایل کارڈ کے اہل نہیں ہونگے۔ فوری طور پر کارڈ لوٹانے کے لیے بھٹکل تحصلدار کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری

اگر آپ کے پاس بی پی ایل کارڈ ہے تو پڑھیں یہ ضروری خبر: یہ افراد پی پی ایل کارڈ کے اہل نہیں ہونگے۔ فوری طور پر کارڈ لوٹانے کے لیے بھٹکل تحصلدار کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 جون، 2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) رہنے والوں کو دیا جانے والا راشن کارڈ اب ہر کوئی حاصل کر رہا ہے جس کی وجہ سے غریب اور مستحق افراد کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ اس لیے بھٹکل تحصلدار روی چندرا  نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد جو اس کے اہل نہیں ہیں وہ پہلی فرصت میں اپنا راشن کارڈ  تحصلدار دفتر  میں واقع میں واقع فوڈ ڈپارٹمنٹ کو لوٹائیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تحصلدار کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل افراد بی پی ایل کارڈ رکھنے کے اہل نہیں ہونگے۔

  • ایسے افراد جن کے پاس خود کی فور وہیلر گاڑیاں ہوں (سفید نمبر پلیٹ)۔
  • وہ افراد جن کی ذاتی ملکیت میں شہری علاقہ میں 1000 اسکوائر فٹ سے زائد احاطہ کی پکی عمارت ہو۔ یا دیہات میں 3 ہیکٹر زمین ہو۔
  • ایسے افراد جو سرکاری / نیم سرکاری ادروں/ کارپوریشنز/ کوآپریٹیو سوسائٹی / کارخانے/ امدادی اسکولوں اور یا کالجوں  میں ملازم ہوں یا  پھر وظیفہ یاب ہوچکے ہوں ۔
  • ٹھیکیدار، کمیشن ایجنٹس، دکان مکان جیسی عمارتیں کرایے پر دینے والے، ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازمین بھی اس کے اہل نہیں ہونگے۔
  • انکم ٹیکس، سروس ٹیکس، ویاٹ اور پروفیشنل ٹیکس وغیرہ ادا کرنے والے خاندان / تاجر اور اے پی ایم سی کمیٹی میں رجسٹرڈ بیوپاری بھی یہ کارڈ نہیں رکھ سکیں گے۔
  • جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 1.20 لاکھ روپے سے زائد ہو انہیں بھی بی پی ایل کارڈ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

اس نوٹی فکیشن میں تحصلدار کی طرف  سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے  صرف راشن کارڈ حاصل کرنے  کے لئے جوائنٹ فیملی کو الگ الگ خاندان بتا کر ایک سے زائد کارڈس بنوایا ہےان  کا پتہ لگانے کے لئے وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس کے علاوہ جن گھروں میں لوگ فوت ہوچکے ہیں ، ان کے نام بھی اپنے راشن کارڈ سے خارج کرنے کی کارروائی پوری کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*