بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بارش کی وجہ سے بھٹکل میں پچھلے دو مہینوں سے اب تک 16/کروڑ 85/لاکھ کا نقصان: تحصلدار

بارش کی وجہ سے بھٹکل میں پچھلے دو مہینوں سے اب تک 16/کروڑ 85/لاکھ کا نقصان: تحصلدار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 اگست، 19( بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ میں گزشتہ دو مہینوں سے ہوئی بارش کے نتیجےمیں اب تک 16کروڑ 85لاکھ روپیوں کا نقصان ہوا ہے جس کی جانکاری تحصلدار دفتر میں منعقد اخباری کانفرنس میں بھٹکل تحصلدار وی پی کوٹرولی نے دی۔

تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابھی حال ہی میں ہوئی مسلسل بارش کے نتیجے میں متاثرین کے لیے منکولی میں راحت کاری مرکز بنایا گیا تھا لیکن اس میں بارش سے متاثر کوئی بھی فرد نہیں آیا۔

تحصلدار نے بارش سے مکانات وغیرہ کو ہوئے نقصان کے بابت تفصیلات پیش کی اور کہا کہ تعلقہ میں مجموعی طورپر97گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 88گھروں کو 18لاکھ 12ہزاروپیوں کا معاوضہ دیا گیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ گھروں کو 10کلو گرام چاول، ایک کلو گرام دال، ایک کلو گرام شکر،  پانچ لیٹر مٹی کا تیل سمیت غذائی کٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

تحصلدار نے بتایا کہ امسال بارش کے موسم میں ہیسکام محکمہ کو 169.32لاکھ روپیوں کا نقصان ہواہے۔

اس موقع پر انہوں نے سیلاب کے دوران مختلف محکموں سے ملنے والے تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

x

Check Also

یوم آزادی کے موقع پر  آج بھٹکل کے مختلف اداروں اور محکموں میں لہرایا گیا ترنگا؛ تعلقہ اسٹیڈیم میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں پرچم کشائی

بھٹکل: 15 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کی 73/ویں یوم آزادی ...