بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل اسمبلی حلقہ میں سنیل نائک کی جیت ؛ منکال ویدیا کی 6000/ووٹوں سے ہار

بھٹکل اسمبلی حلقہ میں سنیل نائک کی جیت ؛ منکال ویدیا کی 6000/ووٹوں سے ہار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 مئی، 18

بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار سنیل بی نائک ریاستی اسمبلی انتخابات میں تقریباً 6/ہزار ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق بی جے پی امیدوار سنیل نائک نے 82557؍ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ منکال ویدیا نے 76698/ووٹ حاصل کئے ہیں۔

آج صبح جیسے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اس وقت سے ہی بی جے پی امیدوار سنیل نائک آگے جارہے تھے اور آخر 18/راؤنڈ تک بھی وہ موجودہ ایم ایل اے منکال ویدیا سے آگے ہی رہے۔

جیت کے ساتھ ہی کمٹہ انتخابی مرکز اور بھٹکل شمس الدین سرکل پر بی جے پی کارکنان نے جم کر خوشیاں منائیں اور پٹاخے وغیرہ پھوڑ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی میں سے 222 سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کے لئے ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کی جیت تقریبا طے ہے جبکہ کانگریس کافی پچھڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ 12 مئی کو پولنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، 12 مئی کو ہوئی ووٹنگ میں 70 فیصد سے بھی زیادہ لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ تمام نیوز چینلوں اور دیگر سروے ایجنسیوں نے کرناٹک الیکشن پر اپنا ایگزٹ پول پیش کیا تھا ۔ تاہم ایک مرتبہ پھر وہ ناکام رہے ، کیونکہ سبھی پول  پر نظر ڈالیں تواکثریت کے اعدادو شمار 112 سیٹ تک نہ تو کانگریس اور نہ ہی بی جے پی پہنچتی نظر آ رہی تھی ، مگر نتائج اور رجحانات کی بات کریں تو بی جے پی اکثریت تک پہنچتی ہوئی نظر آرہ ہے ۔

x

Check Also

چھت سے گر کر ہلاک ہونے والے بچے کے علاج میں ڈاکٹر پر لاپرواہی  کا الزام؛ بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کا گھیراؤ

بھٹکل:  19 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بدھ کے روز چھت سے ...