بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں سات مہینوں بعد کھلی سنتا مارکیٹ: گراہکوں کی کمی سے تاجروں کو ہوئی پریشانی

بھٹکل میں سات مہینوں بعد کھلی سنتا مارکیٹ: گراہکوں کی کمی سے تاجروں کو ہوئی پریشانی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سات ماہ تک بند رہنے والی بھٹکل سنتا مارکیٹ (سنڈے مارکیٹ) آج اتوار کے روز عوام کے لیے کھول دی گئی ہے لیکن ترکاری، پھل اور دیگر اشیاء کے تاجر گراہکوں کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

اس موقع پر کورنا انفیکشن کو روکنے کے لیے بھٹکل میونسپال چیف اپنے عملے کے ساتھ جگہ پر موجود رہے اور ماسک نہ لگانے والوں کو واپس بھیج دیا۔

گراہکوں کی کمی پر تاجروں نے جہاں لوگوں میں کورونا کا ڈر ہونے کی بات کہی وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھٹکل کے اکثر افراد کو اس تعلق سے ابھی معلومات نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے معمول کے مطابق بکری نہیں ہوپارہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں پہلے جیسی سنڈے مارکیٹ کی رونقیں بحال ہونگی۔

x

Check Also

بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے غیر منظم کام کے تعلق سے مجلس اصلاح و تنظیم کی واٹر بورڈ ذمہ داران کے ساتھ نشست

بھٹکل: 12 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج ...