بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ہلیال رکن اسمبلی کی جانب سے دیش پانڈے کو’ کمیشن پانڈے ‘کہنے پر بھٹکل بلاک کانگریس نے کی مذمت
[adrotate banner="161"]

ہلیال رکن اسمبلی کی جانب سے دیش پانڈے کو’ کمیشن پانڈے ‘کہنے پر بھٹکل بلاک کانگریس نے کی مذمت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 17 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہلیال کے رکن اسمبلی سنیل ہیگڈے کی جانب سے ضلع کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے کو ’کمیشن پانڈے‘ کہنے پر بھٹکل بلاک کانگریس کی جانب سے پر زور مذمت کی گئی ہے۔

یہاں ہفتہ کے روز بھٹکل کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے اس کی کڑی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ دیش پانڈے نے ابھی تک ضلع کی ترقی کے لیے جو کام کیا ہے اور یہاں جتنا فنڈ لایا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے سنیل ہیگڈے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ’’دیش پانڈے نے اپنے حلقہ میں ایک مہینے کے اندر جتنا ترقیاتی کام کیا ہے اتنا سنیل ہیگڈے نے اپنی پوری میعاد میں بھی نہیں کیا ہے‘‘۔

سنتوش نائک نے مزید کہا کہ آزادی رائے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کسی پر بھی ناحق الزام لگایا جائے  ۔

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بھی اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع کے لوگ جانتے ہیں کہ دیش پانڈے نے یہاں کیا کیا کام کیے ہیں ۔ ایسے میں کسی وزیر پر نجی تبصرہ کرنا صحیح اور قابل قبول نہیں ہے ، یہ سب تبصرے صرف عوام کو گمراہ کرنے اور ان  کی سوچ کو ترقیاتی کاموں سے ہٹانے کےلیے ہوتے ہیں‘‘۔

اس موقع پر موجود بلاک کانگریس کے ممبران نے دوبارہ ایسے بیانات آنے پر احتجاج کی دھمکی دی۔

اس اخباری کانفرنس میں بھٹکل بلاک کانگریس کے  سابق صد ر وٹھل نائک، راما موگیر، ایف کے موگیر، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، عبدالمجید، ستیش اچاریہ اور دیگر لوگ موجود تھے۔

 

[adrotate group="32"]
x

Check Also

ملک بھر میں چلے ڈاکٹروں کے احتجاج کا بھٹکل میں بھی اثر ؛  اسپتال  بندرہنے سےمریض ہوئے پریشان

بھٹکل: 17 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کولکاتہ کے نیل رتن سرکاری ...