بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ: ضلعی سطح کے لیے منتخب

تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ: ضلعی سطح کے لیے منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 21 ستمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سرکاری ہائی سکول بیلکے میں منعقد تعلقہ سطح کے دو روزہ کھیل  مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) کے طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کی   ہے اور کئی ایک مقابلوں میں امتیازی مقام حاصل کیا ہے۔

جن طلبہ نے امتیازی مقام حاصل کیا ہے ان کے نام ذیل میں دیے جارہے ہیں۔

1۔محمدابان ابن محمد رفیع

جیولنگ تھرو میں اول مقام

2۔محمد طہ ابن حضرت علی

پول والٹ میں اول مقام

3.فیاض احمد ابن الیاس احمد کتور

ہیمرتھرو میں اول مقام

ڈسک تھرو میں اول مقام

شاٹ پٹ میں اول مقام

 

 

4۔نثاراحمدابن نعمان باشاہ

ڈسک تھرو میں دوسرامقام

5۔صادق باشاہ ابن ظہیر احمد

ہیمرتھرو میں دوسرا مقام

6۔محمد ریحان ابن محمد جعفر

پول والٹ میں دوسرا مقام

 گروپ گیمس

تھرو بال میں اول مقام

اسی طرح تعلقہ لیول پر پرائمری سطح کھیل مقابلوں میں محمد نبھان  ابن عبد الماجد نے  ڈسک تھرو میں اول مقام ،شاٹ پٹ میں اول مقام حاصل کیاہے ۔

خیال رہے کہ فیاض احمد ابن الیاس احمد کتور کواتھلیٹک مقابلوں میں بہتر کارکردگی پر اسپورٹس چیمپئن سے نوازاگیا ہے۔

انجمن حامئی مسلمین کے عہدیداران نے اس کامیابی پر ان تمام طلبہ سمیت  ان کے پی ای ٹیچرس جناب راجے صاحب  اورجناب فاروق غنی صاحب  کو مبارکباد پیش کی ہے  اور ضلعی سطح کے مقابلوں میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(رپورٹ: عبدالحفیظ خان ندوی)

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*