بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریزرویشن پالیسی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی  نہ کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل میں  ہیتھا رکشھنا ویدیکے کی احتجاجی ریلی

ریزرویشن پالیسی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی  نہ کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل میں  ہیتھا رکشھنا ویدیکے کی احتجاجی ریلی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 22 فروری ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریزرویشن پالیسی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی  نہ کرنے اور کسی بھی نئے سماج کو   پسماندہ طبقات 2A میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  ہیتھا رکشھنا ویدیکے کے  زیراہتمام آج بھٹکل تعلقہ  کی  20 ذاتوں پر مشتمل عوام نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے زبردست احتجاج درج کیا۔

یہ احتجاجی ریلی پورورگا کاسموڈی کٹہ سے  نکالی گئی جس کے بعد یہ ریلی چوتنی  اور پھول بازار سے ہوتے ہوئے  مین روڈ سے شمس الدین سرکل پہنچی  اور سرکل سے گھوم کر  ساگر روڈ  ہوتے ہوئے   پولس میدان میں پہنچ کر ختم ہوئی۔

اس موقع احتجاجیوں سے  خطاب کرتے ہوئے  اُجیرے مٹھ کے سوامی شری برہمانند سرسوتی نے  کہا کہ حکومت پسماندہ طبقات کے حق کو چھیننے کی کوشش کر رہی ہے جو سراسر غلط ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس  سے باز آجائے ورنہ یہ احتجاج شدت اختیار کرتے ہوئے اسمبلی تک پہنچ جائے گا  اور پھر بھی نہ ہونے کی صورت میں ہمیں مجبورا سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

سوامی جی نے کہا کہ ریزرویشن کے تعلق سے حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور کسی کا حق نہ مارا جائے اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے ہندوستانی دستور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  دستورکی دفعات 14اور15میں کسی بھی ذات اور دھرم میں تفریق نہ کرنےکی بات درج ہے۔ دفعہ 16میں غریبوں ،پچھڑی ذاتوں اور درج فہرست ذات والوں کے حقوق کی بھی حفاظت کی بات ہے لیکن اس طرح سے حکومت کے فیصلوں سے چھوٹی ذات والوں کو نقصان ہوگا  اور دستور کی بھی پامالی ہوگی۔ سوامی جی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پچھڑی ذات کے خلاف اگر ریاستی حکومت کی رپورٹ کو قبول کرتی ہے تو پھر سخت احتجاج کیا جائے گا اور عدالت عظمی  کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک،اور دیگر حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

x

Check Also

بھٹکل میں پہلا روزہ  ہوا مکمل؛ شام ہوتے ہی افطاری سامان کی رونقیں ہوئی بحال۔افطار کی تیاری میں نظر آئے عوام

بھٹکل : 13 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں گذشتہ رات بجلی ...