بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مرڈیشور میں انتخابات کے تعلق سے بیداری پروگرام؛ ضلع پنچایت سی ای او نے غبارہ چھوڑ کر کیا افتتاح

مرڈیشور میں انتخابات کے تعلق سے بیداری پروگرام؛ ضلع پنچایت سی ای او نے غبارہ چھوڑ کر کیا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں بدھ کی شام عام انتخابات کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اترکینرا ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن نے غبارہ ہوا میں چھوڑ کر اس پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں اور حاضرین کو ووٹ کی طاقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہمارا حق ہے اسی سے ہم ہمارے ملک کے جمہوری نظام کو مضبوط کر سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے عوام کو بہترین امیدوار چننے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کریں اور صحیح امیدوار کو جتانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے وی وی پیاٹ مشینوں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان مشینوں میں نئے طرز کی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا ہے جس میں چھیڑ چھاڑ  کرنا ممکن نہیں ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا صاحب نے تعارفی کلمات پیش کیے جبکہ ہمینت راج نے شکریہ ادا کیا۔

 

x

Check Also

بھٹکل کےتین سرکاری اسکولوں میں شروع ہوگی انگلش میڈیم تعلیم

بھٹکل: 22 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی جانب سے ...