بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیوشمس اسکول میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد

نیوشمس اسکول میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 08 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول میں آج صبح سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت ڈاکٹر نسیم احمد خان اور مہمان اعزازی کی حیثیت سےاترکینرا کبڈی  ریفری بورڈ کے چیرمین مسٹر گنیش نائک نے شرکت کی۔

ڈاکٹر نسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی دلچسپی لینی چاہئے۔انہوں نے کھیلنے کے طبی فوائد بتاتے ہوئے طلبہ کو کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پربھی توجہ دینے کی بات کہی۔

مسٹر گنیش نائک نے اس موقع پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کو سچائی اور ایمانداری سے کھیلنے کی ترغیب دی۔  انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں جیت اور ہار ہوتے رہتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے بلکہ کسی بھی مقابلہ میں حصہ لینا ہی اہم ہوتا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارہ تربیت اخوان کے نائب صد ر جناب نذیر قاضی نے طلبہ کو صحیح اور سچے جذبہ کے ساتھ کھیل میں حصہ لینے کی بات کہی۔ انہوں نے طلبہ کو کھیلوں کے درمیان نظم و ضبط کا پابند رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو نظم و ضبط کا پابند بننا کوئی مشکل کام نہیں ہے اس لیے کہ انہیں نماز ہمیشہ سے نظم و ضبط کا پابندبناتی آرہی ہے۔

اجلاس کا آغاز سیدعدی برماور کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد سید خوشنور نے ترجمہ پیش کیا۔ نعت پاک اور ترانہ کے بعد سائف سدی احمدا نے استقبالیہ کلمات پیش کیے جبکہ اسپورٹس کپتان سید عبادہ ایس کے نے کھلاڑیوں سے ایمانداری اور سچائی کا حلف لیا جس کے بعد اسکول لیڈر کی قیادت میں مارچ پاسٹ کا اہتمام کیا گیا۔طالب علم فائز کے شکریہ کلمات پر یہ تقریب اختتام کو پہنچی ۔

اجلاس کے دوران کبڈی میں ریاستی اور قومی سطح تک پہنچنے والے طلبہ اور ان کے  فیزیکل ڈائیریکٹر جناب ثقلین ایس ایم  کی بھی تہنیت کی گئی۔

ڈائس پر مولانا زبیر ایس ایم مارکیٹ، مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی، مولانا ضیاء الرحمان رکن الدین ندوی،جناب سید صلاح الدین ایس کے، جناب محمد یونس رکن الدین، جناب رضا مانوی  وغیرہ  موجود تھے۔

 

x

Check Also

بھٹکل تعلقہ میں ہیلتھ ایمرجینسی کے دوران کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی؛ دکانداروں سے فون پر اشیاء منگوانے کی تاکید ؛ یہاں سے دیکھیں تفصیل

بھٹکل: 28 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ضلع انتظامیہ کی ...