بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل ساگر روڈ پر کار پلٹ جانے سے ایک شخص زخمی

بھٹکل ساگر روڈ پر کار پلٹ جانے سے ایک شخص زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یہاں کے ساگر روڈ پر کنٹوانی سے بھٹکل آرہی ایک کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور کو شدید چوٹ لگی ہے جس کی شناخت وی وی روڈ کے رہنے والے آنند بالگی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق آنند کنٹوانی سے بھٹکل آرہا تھا کہ ایک موڑ پر دوسری گاڑی کو ٹکر سے بچانے کے چکر میں اپنا توازن کھو بیٹھا جس کی وجہ سے اس کی کار پلٹی ہوگئی ۔حادثہ کے بعد کار کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کے فوری بعد آنند کو مقامی لوگوں کی مدد سے سرکاری اسپتال پہنچا یا گیا ۔

اس سلسلہ میں بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل میں اژدھے کے کاٹنے سے زخمی شخص اژدھا لے کر ہی پہنچا سرکاری اسپتال

بھٹکل: 22 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اژدھے کے کاٹنے کے بعد ...