بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں بہت جلد مل سکتی ہے لاک ڈاؤن میں چھوٹ؛ اے ایس پی نے دیا اشارہ

بھٹکل میں بہت جلد مل سکتی ہے لاک ڈاؤن میں چھوٹ؛ اے ایس پی نے دیا اشارہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 25 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں اگلے دنوں میں لاک ڈاؤن میں چھوٹ دینے کے سلسلہ میں ایک اہم نشست آج صبح منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر،بھٹکل ڈی ایس پی، اے ایس پی اور دیگر افسران نے شرکت کرتے ہوئے اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔

نشست کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایس پی مسٹر نکھل بلاور نے کہا کہ اب تک بھٹکل کے عوام نے تعلقہ انتظامیہ کا بھر پور تعاون کیا ہے جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ ہی دنوں میں بھٹکل میں موجودہ لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی جاسکتی ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

موصوف اے ایس پی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بعد ہی تمام تر تفصیلات سامنے آئیں گی اور اسی وقت معلوم ہوگا کہ کن کن چیزوں کو چھوٹ دی گئی ہے اور کن اوقات میں چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ تو متعین نہیں کیا کہ اس کے لیے کتنے دن انتظار کرنا ہوگا لیکن انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ بہت جلد یہ کارروائی انجام دی جائے گی۔

اے ایس پی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ عوام کو اب اس بیماری کے ساتھ جینا سیکھنا چاہئے اور تمام تر بیداری کے ساتھ جینا چاہئے۔

 

 

x

Check Also

کمٹہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے بعد گروسری دکانداروں کی تنظیم نے ایک ہفتے کے لیے دکانیں بند رکھنے کا کیا فیصلہ

کمٹہ: 15 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ میں کورونا کے معاملات ...