بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ایس ایم محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے صدر منتخب

ایس ایم محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے صدر منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 23 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے  صدر مرحوم صدیق محمد میراں صاحب کے انتقال  کے بعد خالی پڑے عہدے کو پُر کرتے ہوئے پیر 21  جون کو جماعت کی انتظامیہ نشست میں اس باوقار عہدے کے لیے جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر جناب سعدا محمد میراں صاحب کو جماعت کے سرپرست کے عہدے کے لیے چنا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  جناب سید محی الدین صاحب طویل مدت سے اس جماعت  کے ذمہ داران میں شامل ہیں، ساتھ ساتھ آپ  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے رکن  شوری ، مجلس اصلاح و تنظیم کے  سرپرست جبکہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی  بھی مجلس انتظامیہ کے رکن ہونے کے ساتھ مدراس جماعت کے بھی صدر ہیں۔

ادارہ بھٹکلیس آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے سایہ کو تادیر سلامت رکھے اور آپ کو خلوص کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*