بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / دو ماہ قبل تیراکی کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے شعیب چل بسے

دو ماہ قبل تیراکی کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے شعیب چل بسے

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 ستمبر،2017

بھٹکل / (نامہ نگار) دو ماہ قبل شرالی کے تالاب میں تیراکی کے دوران ایک دوسرے لڑکے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہونے والے شعیب شیخ آج صبح اپنے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، ان کی عمر صرف 19/سال کی تھی۔

محمد شعیب ابن شبیر شیخ اپنے محلہ کا بہت ہی فعال نوجوان تھا اور  بھٹکل  کی الفلاح  ٹیم کا ایک اہم حصہ تھا، ان کی موت پر اس ٹیم کے ذمہ دارن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ان کی میت کاگیدے میں واقع  ان کے مکان میں رکھی گئی۔

اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، اور پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔آمین

واضح رہے کہ 21/جولائی،2017 کو  شرالی کے گہرے تالاب میں اس نوجوان  کے چھلانگ لگانے کے د وران پہلے سے تیراکی کررہے نوجوان سے اس کا سر ٹکراگیا تھا  اور دونوں بے ہوش ہوگئے تھے۔ جس کے فوری بعد قریب میں تیراکی کررہے نوجوانوں نے کسی طرح انہیں تالاب سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں کنداپور ،اس کے بعداڈپی سے پھر منگلور منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

 

x

Check Also

تصاویر: ہبلی میں 25/ستمبر کو ہوگا ’’ہیلتھی کاؤنٹی ریسارٹ کا افتتاح