بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شیرور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھٹکل کا نوجوان موقع پر ہی ہلاک؛ ایک شدید زخمی

شیرور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھٹکل کا نوجوان موقع پر ہی ہلاک؛ ایک شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 12 مارچ، 18

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرور قومی شاہراہ سے متصل ہی آج صبح ایک لاش اور ایک زخمی نوجوان کو پایا گیا ہے۔ مرنے والے کی شناخت بھٹکل کے عبدالرقیب اور زخمی کی شناخت ابو محمد بیری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں کل رات بیندور میں کبڈی میں شرکت کرکے واپس بھٹکل لوٹ رہے تھے کہ شیرور پہنچنے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ موقع واردات کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ان کا بہت زیادہ خون بہہ گیا ہے۔ رات کے وقت یہ حادثہ پیش آیا تھا لیکن صبح تک اس کی کسی کو اطلاع نہیں ہوئی البتہ صبح کے وقت ایک عورت نے دیکھ کر لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔

اس سلسلہ میں اے ایس آئی نے بتایا کہ ابھی تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے کیوں کہ جو زخمی ہے وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ حادثہ بائک کے بے قابو ہونے کی وجہ سے ہونے کے امکانات ہیں اس لئے کہ بائک شاہراہ سے نیچے گرگئی ہے۔

عبدالرقیب کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ چند سال قبل ہی اس کے والد کا انتقال ہوا تھا اور وہی گھر میں اکیلا کمانے والا تھا۔

اس تعلق سے بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

x

Check Also

بزم محبان اردو کی تعارفی نشست اور مشاعرہ کا انعقاد؛ طنز و مزاح کے شاعر اثر جعفری کی  شرکت

بھٹکل: 18 اگست،2018 (رضوان گنگاولی) گزشتہ دنوں اردو کی بقاء و ترویج ...