بھٹکل: 30 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک نے آج گرام پنچایت شرالی میں ایک نشست منعقد کی جس میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ نے اگلے چار دنوں کے لیے شرالی گرام پنچایت حدود میں آنے والی کرانہ دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دکانیں کل سے ہفتہ میں صرف چار دن یعنی جمعہ تک صبح سات بجے سے نو بجے تک کھلی رہیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام ان دنوں میں دی گئی ہدایات کے مطابق چہرے کو ڈھانپ کر نکلیں اور سامان لیتے وقت ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھیں۔