بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شمس اسکول کے طالب علم کو تعلقہ سطح کے جویلین تھرو میں پہلا مقام؛ ضلعی سطح کے لئے منتخب

شمس اسکول کے طالب علم کو تعلقہ سطح کے جویلین تھرو میں پہلا مقام؛ ضلعی سطح کے لئے منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 12 ستمبر،2017

بھٹکل / (نامہ نگار) آج بیلکے کے سرکاری ہائی اسکول میدان میں منعقد تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں میں شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طالب علم محمد فرجاد نیلاور جویلین تھرو میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق انہوں نے یہ مقام 48/میٹر کی دوری پر پھینک کر حاصل کیا ہے اس سے قبل انہوں نے تعلقہ سطح میں بھی پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

انہوں نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی اور ان کے اساتذہ خاص کر فیزیکل ٹیچر مسٹر مہیش نائک کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اگلیس منزل میں کامیابی کے لئے اپنے لئے عاؤں کی درخواست کی ہے۔

ان کی اس کامیابی پر شمس اسکول کے سکریٹری جناب طلحہ سدی باپا صاحب، ہیڈ ماسٹر جناب محمد رضا مانوی صاحب نیوشمس اسکول کی پرنسپال محترمہ فہمیدہ صاحبہ، فیزیکل ٹیچر مسٹر مہیش نائک اور دیگر اساتذہ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اگلی منزل کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔

 

x

Check Also

بھٹکلیس ڈاٹ کام  کی ٹیم نے کیا ہوناور کا دورہ؛  اقلیتوں میں خوف وہراس برقرار

بھٹکلیس نیوز ؍ 09 دسمبر، 17 بھٹکل ؍ (اسماعیل ضوریز) چند دنوں ...