بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شمس انگلش میڈیم  اسکول میں یوم اطفال کا انعقاد؛ بچوں کے رنگا رنگ پروگرام

شمس انگلش میڈیم  اسکول میں یوم اطفال کا انعقاد؛ بچوں کے رنگا رنگ پروگرام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 14 نومبر، 17

بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے شمس انگلش میڈیم اسکول  اور نیو شمس اسکول میں آج یوم اطفال  دھوم دھام سے منایا گیا جس میں بچوں کے لئے گیمس کے علاوہ مختلف  رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس سے بچوں نے خوب لطف اٹھایا۔

ہائی اسکول کے طلبہ کا ایک پروگرام بہت ہی خاص تھا جس میں طلبہ نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم  جواہر لعل نہرو، مہاتما گاندھی،مولانا آزاد اور ڈاکٹر ذاکر حسین وغیرہ کے روپ میں طلبہ کو خطاب کیا اور اس دن کی مناسبت سے مفیدباتیں کیں۔

اس میں عبداللطیف نے گاندھی جی کا کردار ادا کیا،اسماعیل کاکڑے نے چاچا نہرو کا کردار ادا کیا اور محمد نائف رکن الدین نے مولانا آزاد کا کردار ادا کیا جبکہ عابد حسن ایف اے نے ڈاکٹر ذاکر حسین کا کردا ر ادا کیا۔

پروگرام کا آغاز عاصم خیال کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد شعبہ ثقافت کے لیڈر بلال آزاد نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ،جبکہ عبادہ نے شکریہ کلمات ادا کئے۔پروگرام کی نظامت امان اللہ اور عبدالعالی صدیقہ نے کی۔ اس موقع پر اساتذہ کی طرف سے طلبہ کے لئے تواضع کا بھی نظم کیا گیا تھا۔

x

Check Also

بزم محبان اردو کی تعارفی نشست اور مشاعرہ کا انعقاد؛ طنز و مزاح کے شاعر اثر جعفری کی  شرکت

بھٹکل: 18 اگست،2018 (رضوان گنگاولی) گزشتہ دنوں اردو کی بقاء و ترویج ...