بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شاہین اسکول اور وہاں کے اساتذہ کے خلاف غداری کے کیس لگاکر ہوئی گرفتاری کے خلاف آج بھٹکل تنظیم کا میمورنڈم

شاہین اسکول اور وہاں کے اساتذہ کے خلاف غداری کے کیس لگاکر ہوئی گرفتاری کے خلاف آج بھٹکل تنظیم کا میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بیدر میں موجود شاہین پرائمری و ہائی اسکول  میں یوم جمہوریہ کے موقع پر طلبہ کے ذریعے سی اے اے مخالف ڈراما اسٹیج کرنے کے معاملہ میں اسکول کے خلاف غداری کا کیس درج کرکے  اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور ایک معلمہ کو گرفتار کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے آج مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے تحصلدار کے توسط سے وزیر داخلہ کو میمورنڈم سونپا گیا اور ان سے اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے سیاسی پینل کے ممبر جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے میمورنڈم کو پڑھ کر سنایا اور ا س گرفتاری کو ہندوستانی شہریوں کو دی گئی آزادی کے خلاف قرار دیا۔ اس سے قبل ایڈوکیٹ عمران لنکا نے بھی اس کارروائی کی کڑے الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جب مینگلور کے ایک شہر میں طلبہ نے بابری مسجد کی شہادت کے پس منظر ایک ڈرامہ رچایا تھا تب اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی حلانکہ اس وقت اسٹیج پر پانڈوچیری کی گورنر بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر عوام اس کارروائی کے خلاف ہاتھوں میں بینر لیے کھڑے تھے۔

 

x

Check Also

بھٹکل بازار علاقہ میں میونسپال کی طرف سے ہوئی کارروائی کے بعد کاروباری حضرات کی طرف سے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

بھٹکل: 21 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹی ایم سی کی ...