بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں17اور18اگست کو ہوگا  اقلیتی تعلیمی اداروں کی ترقی اور مسائل کے حل پر دوروزہ سیمنار؛ ملک بھر سے ماہرین تعلیم کریں گے شرکت

بھٹکل میں17اور18اگست کو ہوگا  اقلیتی تعلیمی اداروں کی ترقی اور مسائل کے حل پر دوروزہ سیمنار؛ ملک بھر سے ماہرین تعلیم کریں گے شرکت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 15 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی طرف سے منائےجارہے  صد سالہ جشن کی  ایک کڑی کے طور پر ساحلی پٹی کے اقلیتی تعلیمی اداروں کی ترقی، طلبا و طالبات میں اعلیٰ تعلیم کا شعور، اداروں کے مختلف مسائل اور ان کے حل کے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات جیسے اہم نکات پر  17اور 18اگست کو دوروزہ سمینار انجمن آباد میں منعقد ہونے والا ہے۔اس کی اطلاع  صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے دی ، وہ آج بعد نماز عصر انجمن کے شمس الدین میموریل بلاک میں منعقد اخباری کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو سیمنار کی جانکاری دے رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارہ انجمن کے سو سال مکمل ہونے پر انجمن کی جانب سے رواں سال کئی ایک مختلف پروگرام منعقد ہوتے رہے ہیں اسی کی ایک کڑی کے طور پر اس دو روزہ سیمنار کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ اقلیتی تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم کا انتظام کیا جاسکے اور ان تعلیم گاہوں سے نکلنے والے طلبہ آگے چل کر ملک و ملت کے کام آسکیں۔

جنرل سکریٹری انجمن جناب اسماعیل صدیق صاحب نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیمنار کا آغاز 17/اگست کو صبح 10:00 بجے انجمن انجنئیرنگ کالج (اے آئی ٹی ایم)  کے سیمنار ہال میں ہوگا جس میں مہمان خصوصی کے طور پی اتر کینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار  شرکت کریں گے اور مہمانان اعزازی کی حیثیت بیری گروپ کے چیرمین جناب سید محمد بیری صاحب اور رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک شریک ہوں گے جبکہ افتتاحی پروگرام صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے پروگرام میں شریک ہونے والے ماہرین تعلیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے دن کی نشست میں  اسکل مشن کے ڈایریکٹر جناب اشرف الحسن صاحب، عظیم پریم جی یونیورسٹی کے جناب مجاہد الاسلام صاحب اور برینی اسٹار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب سید تنویر احمد صاحب حاضرین سے مخاطب ہوں گے۔

دوسرے دن کی نشست میں ڈاکٹر ابو صالح شریف،پرنسپال ایم اے باسط صاحب،جناب محمد سعید اللہ شریف صاحب اور شاہین گروپ بیدر کے چیر مین جناب عبدالقادر صاحب خطاب کریں گے۔

دوسرے دن عصر بعد جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی صدارت میں  منعقد ہونے والی اختتامی نشست میں اتر کینرا ضلع پنچایت کے سی ای او جناب  محمد روشن صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گےجبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے یو ایس پی آئی واشنگٹن کے چیف اسکالر ڈاکٹرابو صالح شریف شرکت کریں گے۔

آج کی اس اخباری کانفرنس میں مذکورہ حضرات کے علاوہ پرنسپال جناب مشتاق باوی کٹے صاحب، انجمن پی  یواینڈ ڈگری کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب، کنوینر صد سالہ اجلاس جناب عبدالرقیب ایم جے، جناب محی الدین چیڈو باپا صاحب اور دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

دھارواڑ میں منعقد ریجنل سطح کے آئی ٹی کوئزمقابلہ میں نیو شمس اسکول کی ٹیم کو ملا چوتھا مقام

بھٹکل: 17 اکتوبر، (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کے آئی ٹی بی ...