کاروار: 24 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ٹرافک قانون سے متعلق بیداری پیدا کرنے ضلع بھر میں پولس محکمہ کی جانب سے روڈ سیفٹی ویک منایا جارہا ہے جس کا آغاز کل بروز پیر سے ہوچکا ہے۔
اس کے تحت جہاں ایک طرف کاروار کی سڑکوں پر اعلیٰ افسران لوگوں کوہیلمیٹ پہننے اور اس جیسے ٹرافک قانون کی پاسداری کے لیے سمجھاتے ہوئے نظر آئے تو وہیں دوسری طرف بھٹکل میں بھی پولس افسران قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کو گل پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی جان کی فکر کرنے کی بات کہتے ہوئے سنائی دیے۔
ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے بھی کاروار میں اس کی قیادت کرتے ہوئے لوگوں کو گل پیش کیا اور اپنی جان کی حفاظت خود سے کرنے کی تاکید کی۔