بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / دو ماہ سے زیادہ لاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد بھٹکل میں عوام کو ملی ڈھیل؛ سڑکوں اور دکانوں پر دکھی لوگوں کی چہل پہل

دو ماہ سے زیادہ لاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد بھٹکل میں عوام کو ملی ڈھیل؛ سڑکوں اور دکانوں پر دکھی لوگوں کی چہل پہل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں یکے بعد دیگرے کوڈ 19 کے معاملات سامنے آنے کے بعد سے دو ماہ سے زیادہ لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے عوام کو آج کچھ گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی تھی۔

 

کل ایس پی شیو پرکاش کی جانب سے بھٹکل میں صبح 08:00 بجے سے 02:00 بجے تک ڈھیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھولے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج صبح سے ہی بھٹکل قومی شاہراہ اور مین روڈ پر لوگوں کی کافی چہل پہل نظر آئی اور بازار کی رونقیں بھی معمول پر آتی دکھائی دیں۔ دو ماہ کے طویل وقفہ کے بعد آج مچھلی کھانے کے شوقین حضرات کو مچھلیاں خریدتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس موقع پر اچھی بات یہ رہی کہ عوام ہدایات کے مطابق ماسک لگائے ہوئے تھے اور سماجی دوری برقرار رکھے ہوئے تھے۔

یہاں یہ بات بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ بھٹکل میں اب جبکہ چھوٹ دی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید چھوٹ دی جائے گی لیکن عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاط برتیں اور کورونا سے بچنے کے ہر ممکن اقدامات کریں کیوں کہ ایک چھوٹی سے غلطی واپس عوام کو لاک ڈاؤن اور سیل ڈاؤن تک پہنچا سکتی ہے اور کئی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

x

Check Also

کمٹہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے بعد گروسری دکانداروں کی تنظیم نے ایک ہفتے کے لیے دکانیں بند رکھنے کا کیا فیصلہ

کمٹہ: 15 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ میں کورونا کے معاملات ...