بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں بارش  کے بعدکئی مکانات کو ہوا نقصان

بھٹکل میں بارش  کے بعدکئی مکانات کو ہوا نقصان

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں 10/اگست سے 11/اگست کی صبح 8:00 بجے تک 134.2/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کے آغاز سے اب تک بھٹکل میں  3002.4/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس دوران ہفتہ کے روز تعلقہ کے کئی مقامات پر گھروں پر درخت گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جبکہ کئی ایک مکانات کی دیواریں بھی بارش کی زد میں آکر زمیں بوس ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرالی کے ہیرےہتل میں ناگمانائک کے مکان کی چھت اڑ جانے سے قریب 10/ہزار روپیوں کا نقصان ہوا ہے، اسی طرح ہیبلے ہونیگیدے میں ناگما مولیا موگیر، ناگیا گوڈا موگیر، ناگما ناراین موگیر لکشمی منجوناتھ موگیر کے گھر کی دیواریں گرنے سے لاکھوں کا نقصان ہونے کی خبر ہے جبکہ سمندر کی لہروں سے گنپتی نائک کی ناؤ ٹوٹ جانے سے انہیں بھی قریب دس ہزار کا نقصان ہوا ہے۔

x

Check Also

یوم آزادی کے موقع پر  آج بھٹکل کے مختلف اداروں اور محکموں میں لہرایا گیا ترنگا؛ تعلقہ اسٹیڈیم میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں پرچم کشائی

بھٹکل: 15 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کی 73/ویں یوم آزادی ...