بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں کل رات کے بعد آج شام میں بھی ہوئی بے موسم کی برسات: مطلع اب بھی ابر آلود۔ کسان پریشان

بھٹکل میں کل رات کے بعد آج شام میں بھی ہوئی بے موسم کی برسات: مطلع اب بھی ابر آلود۔ کسان پریشان

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 6 جنوری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے ساحلی علاقوں میں دو دن قبل بجلی اور کڑک کے ساتھ طوفانی بارش دیکھنے ملی تھی جبکہ کل  دیررات    بھٹکل میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد آج صبح سے ہی مطلع ابر آلود تھا اور شام ہوتے ہوتے پھر ایک بار بارش نے اپنا رنگ دکھا یا اور شہر کو جل تھل کر گئی۔

بے موسم کی اس بارش سے جہاں عوام حیرت میں ہیں وہیں کسان اپنی فصلوں کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جنوری کے موسم میں کٹھل، سپاری،آم،کاجو وغیرہ جیسے  بہت سے درختوں کو پھول لگتا ہے ایسے میں اگر بارش ہوتی ہےتو پھول گرکر فصلوں کے برباد ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس طرح کا موسم کل بھی ایک دن رہ سکتا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل میں وزیر آراشوک کے ہاتھوں منی ودھان سودھا اور اندرا کینٹین کا افتتاح: بھٹکل میں اب بہت جلد ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے تمام سرکاری دفاتر

بھٹکل: 25 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انجمن آباد جانے والی ...