بھٹکل : 17 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے عملے نے آج شہر کی اہم سڑکوں پر پیدل مارچ کرتے ہوئے عوام کو حفاظت کے تئیں جہاں اطمینان دلانے کی کوشش کی وہیں شرپسندوں کو کسی بھی شرارت سے باز رہنے کا عندیہ بھی دیا۔
ان کے ساتھ اس موقع پربھٹکل اور مرڈیشور کاسول پولس عملہ بھی موجود تھا۔ سی پی آئی دیواکر کے مطابق اس ماہ کی 22 تاریخ تک تک ضلع اتر کینرا کے مرڈیشور، ہوناور اور دیگر علاقوں میں اس طرح کے مارچ پاسٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔