بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / رابطہ سوسائٹی میں ذمہ داران کی اہم انشست کا انعقاد: سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری کی شرکت

رابطہ سوسائٹی میں ذمہ داران کی اہم انشست کا انعقاد: سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 14 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) خلیج کی جماعتوں کا متحدہ وفاق کہلانے والی بھٹکل مسلم خلیج کونسل  کے نئے عہدیداران کا حال ہی میں  انتخاب  ہوا تھا  ، جس میں جناب مصباح فاروق صاحب صدر چنے گئے تھے اور دبئی کے معروف بزنس مین اور سماجی کارکن جناب عتیق الرحمٰن منیری کو سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔

آج رابطہ سوسائٹی بھٹکل میں ان کی پہلی نشست منعقد ہوئی جس میں  سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمان منیری صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے تاثرات سنے گئے۔

اس موقع پر سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری صاحب نے  جہاں متحدہوکر قوم کی فلاح  وبہبود کے لیے کام کرنے کی اپیل کی وہیں  اپنے انتخاب پر ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس مختصر نشست میں ایس جے ہاشم صاحب، مولانا طلحہ صاحب، محسن شابندری صاحب، جناب صادق پلور وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا  اور نو منتخب جنرل سکریٹری کو مبارکباد دی۔

 

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*