بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / رابطہ سوسائٹی کےوفد کی کاروار میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے ملاقات

رابطہ سوسائٹی کےوفد کی کاروار میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 21 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) رابطہ سوسائٹی  ( بھٹکل مسلم خلیج کونسل) کا وفد نو منتخب سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری کی قیادت میں سنیچر کو کاروار پہنچ کر ضلعی ایس پی  ڈاکٹر  سمن پنیّکر اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ملئ مہیلن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رابطہ کے ذمہ دران نے رابطہ سوسائٹی کی طرف سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور انتظامیہ سے بھی تعاون کی درخواست کی۔

ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رابطہ کی طرف سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی سراہنا کی اور  ساتھ ہی انہوں نے   لاک ڈاؤن کے درمیان بھٹکل کے سماجی اداروں کی طرف سے انجام دی جانے والی  کوششوں  کی بھی سراہنا کی اور لوگوں میں ویکسین کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی بات کہی ۔

اس وفد  میں ایس جے سید ہاشم،  عبدالسمیع کولا  اور محی الدین رکن الدین  سمیت بھٹکل کے دیگر اداروں کے ذمہ داران قاسمجی پرویز اور ایس ایم ارشد وغیرہ  موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*