بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ڈپٹی کمشنر  کی جانب سے کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حکمنامہ کے بعد انجمن پی یو کالج کے پری پیٹری امتحانات ملتوی

ڈپٹی کمشنر  کی جانب سے کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حکمنامہ کے بعد انجمن پی یو کالج کے پری پیٹری امتحانات ملتوی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 جنوری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سینٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے 8 اور 9 جنوری کو بھارت بند کا اعلان کئے جانے کے بعد اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ایس ایس نکول نے بھی ضلع کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔

اس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل انجمن کالج میں کل منعقد ہونے والے پری پیٹری امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔ انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا کے مطابق بھارت بند کی وجہ سے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

بھٹکل بی ای اور مسٹر منجی نے بھٹکلیس کو بتایا کہ بند کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے  کل تعلقہ کے تمام اسکولوں میں  چھٹی دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

تاہم بھٹکل میں کئی پرائیویٹ اسکولوں میں ابھی چھٹی کا اعلان نہیں ہوا ہے امید ہے کہ وہاں معمول کے مطابق کلاسس جاری رہیں گے۔

x

Check Also

مرڈیشور میں معمولی تنازعہ کے بعد فوجی جوان کے والدین پر حملہ اور جان سے مارنے کی ملی دھمکی

بھٹکل: 18 مارچ،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں اتوار کے ...