بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریاست میں پرائمری درجات کے لیے کھول دیے گئے اسکولوں کے دروازے: تقریبا دیڑھ سال بعد شروع ہوئے اسکول

ریاست میں پرائمری درجات کے لیے کھول دیے گئے اسکولوں کے دروازے: تقریبا دیڑھ سال بعد شروع ہوئے اسکول

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 25 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا اور پھر ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بڑے وقفے کے بعد آج سے ریاست بھر میں پہلی سے پانچویں تک کے طلبہ کے لیے اسکولوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

آج پہلے دن ریاست میں دوسرے مقامات کی طرح بھٹکل میں بھی تمام احتیاطی تدابیر اور کورونا ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں میں طلبہ کا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف اسکولوں میں طلبہ کے استقبال کے لیے اساتذہ اور انتظامیہ کی طرف سے مختلف طریقے اپنائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے پہلے ایک ہفتے تک ان طلبہ کو باقاعدہ پڑھائی کے بجائے صرف پڑھائی سے قریب لانے والی سرگرمیوں کو کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*