بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں ایک حاملہ خاتون کورونا پوزیٹیو پائی گئی؛ دبئی سے لوٹا تھا خاتون کا شوہر

بھٹکل میں ایک حاملہ خاتون کورونا پوزیٹیو پائی گئی؛ دبئی سے لوٹا تھا خاتون کا شوہر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج بدھ کے روز ایک حاملہ خاتون کے کورونا پوزیٹیو ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا شوہر دبئی سے لوٹا تھا لیکن اس کی رپورٹ نیگیٹو پائی گئی تھی۔

اطلاع کے مطابق دبئی سے 17مارچ کو اس خاتون کا شوہر ممبئی پہنچا تھا اور وہاں تقریباً 4دن قیام کرنے کے بعد بذریعہ ٹرین بھٹکل پہنچا تھا لیکن اس کی جانچ کے بعد اس میں کورونا کی شناخت نہیں ہوپائی تھی جس کی وجہ سے اس کو گھر میں ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔

دو روز قبل 26 /سالہ اس حاملہ خاتون میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں شوہر اور بیوی کے تھوک کے نمونے لیے گئے اور جانچ کے لیے بھیجا گیا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ شوہر کی رپورٹ کورونا نیگیٹیو پائی گئی ہے جبکہ خاتون میں کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد دونوں کو سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

کچھ دنوں سے  بھٹکل میں کورونا کے معاملات سامنے نہ آنے کے بعد سے سمجا جارہا تھا کہ یہاں پر اس مرض پر روک لگ گئی ہے لیکن یہ نیا معاملہ سامنے نے کے بعد پھر ایک بار انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور بیرون ملک سے لوٹنے والوں کی دوبارہ جانچ شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 9 کو پہنچ گئی ہے جس میں سے دو افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں۔

اس نئے معاملہ کے سامنے آنے کے بعد تنظیم کے ذمہ داران نے 17/مارچ سے 22/مارچ کے دوران بیرون ملک سے لوٹنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انتظامیہ سے رابطہ کریں اور اپنی جانچ کرائیں۔

x

Check Also

ریاست میں آج کورونا کے 257 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد 4320 کو پہنچی

بینگلور: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ...