بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ماہنامہ پھول کی جانب سے طلبہ کے مابین مسابقہ ترانہ کا انعقاد

ماہنامہ پھول کی جانب سے طلبہ کے مابین مسابقہ ترانہ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 05 دسمبر،2017

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سے نکلنے والے ماہنامہ پھول کے خصوصی امی نمبر کے اجراء کے موقع پر اسکول اور مدارس کے طلبہ کے مابین اسلامی ترانوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے دل کو جھنجھوڑنے والے ترانے سناکر ماحول کو جاں فزا بنادیا۔

اس مسابقہ کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں علیاء گروپ میں پہلا مقام جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ ،دوسرا مقام علی پبلک اسکول نے حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام نونہال سینٹر کے طلبہ کو دیا گیا ۔

اسی طرح سفلیٰ گروپ میں پہلا مقام مکتب جامعہ چوک بازار،دوسرا مقام نیوشمس اسکول بھٹکل کے طلبہ نے حاصل کیا  اور تیسرا مقام انجمن آزاد کے طلبہ نے حاصل کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ماہنامہ گل بوٹے کے مدیر جناب فاروق سید صاحب کے ہاتھوں پھول کے امی جان نمبر کا اجراء کیا گیا ۔

x

Check Also

نوائط محفل کی جانب سے نوائطی زبان میں حمد و نعت کی محفل کا انعقاد

بھٹکلیس نیوز ؍ 19 جنوری، 18 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) نوائط محفل ...