بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ٹیپو جینتی کی تیاریوں کے لیے تحصلدار کی پیشگی میٹنگ؛ ذمہ داران نے پروگرام کو عوامی جگہ پر انعقاد کرنے پر دیا زور

ٹیپو جینتی کی تیاریوں کے لیے تحصلدار کی پیشگی میٹنگ؛ ذمہ داران نے پروگرام کو عوامی جگہ پر انعقاد کرنے پر دیا زور

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  06 نومبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عظیم حکمراں ٹیپو سلطانؒ کے یوپ پیدائش پر ریاست بھر میں منعقد ہورہی ٹیپوجینتی تقریبات کا حصہ بننے اور اس کی تیاریوں کا پیشگی جائزہ لینے کے لیے بھٹکل تحصلدار وی این باڈگر نے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد کیا جس میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور اس تقریب کے لیے تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس موقع پر موجود ذمہ داران نے تحصلدار کو بتایا کہ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی ٹیپو جینتی عوام جگہ پر منعقد ہونی چاہئے تاکہ ان کی خدمات کو بھرپور طریقے پر سلام پیش کیا جاسکے اور ملک کے ان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو عوام کے سامنے لایا جاسکے۔

اس سلسلہ میں تحصلدار نے تمام باتوں کو سننے کے بعد کہا کہ چونکہ اس میٹنگ میں اے سی موجود نہیں ہیں اس لیے وہ اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اس کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شابندری، جناب مولانا یاسر برماور ندوی، جناب صادق مٹا صاحب، جناب مناظر حس سکری، جناب میراں صدیقہ صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔

خیال رہے کہ ٹیپو جینتی کا پہلا پروگرام بھٹکل نوائط کالونی کے تعلقہ میدان میں منعقد ہوا تھا۔

x

Check Also

مولانا شاکراللہ رشادی صاحب سے بھٹکلیس کی خصوصی ملاقات

بھٹکل: 11 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ فکروخبر کی دعوت پر ...