بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اسمبلی انتخابات میں اکثریت نہ ملنے کے باوجود کانگریس سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی

اسمبلی انتخابات میں اکثریت نہ ملنے کے باوجود کانگریس سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز بیورو ؍ 16 مئی، 18

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرناٹک میں 15/مئی کو کیا گیا ہے، نتائج کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی کو ریاست میں سب سے زیادہ 104/نشستیں ملی ہیں، دوسرے نمبر پر کانگریس ہے جسے 78/سیٹیں ملی ہیں اور جے ڈی ایس 38/نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ان نتائج میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ کہ بی جے پی کو زیادہ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں لیکن کانگریس پارٹی کو بی جے پی کے مقابلہ میں 02/فیصد ووٹ زیادہ ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کو اس بار 38/فیصد ووٹ ملے ہیں، بی جے پی نے 36.2/فیصد ووٹ حاصل کیا ہے جبکہ جے ڈی ایس کو 18.3/فیصد ووٹ ملے ہیں۔

یہاں یہ بھی بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی سال 2013/کے انتخابات کے مقابلہ میں اس بار زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سال 2013/میں کانگریس 36.76/فیصد کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی جبکہ بی جے پی کو 20.7/فیصد ووٹ اور جنتادل (سیکولر) کو 20.45/فیصد ووٹ ملے تھے۔

 

x

Check Also

نو منتخب پٹن پنچایت صدر کے ساتھ تنظیم ذمہ داران کی خصوصی نشست

بھٹکل: 18 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کی ...