بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کلسٹر سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلہ میں نیو شمس اسکول کے طلبہ کی امتیازی کامیابی

کلسٹر سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلہ میں نیو شمس اسکول کے طلبہ کی امتیازی کامیابی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 16 ستمبر، 19 (راست) آج مرڈیشور کے نیشنل اسکول میں پرائمری اور ہائیر پرائمری اسکول کے طلبہ کے درمیان کلسٹر سطح کے نیشنل کالونی پرتیبھا کارنجی مقابلہ میں  نیو شمس  اسکول کے طلبہ نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 12/مقابلوں میں اول،دوم اور سوم انعام حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اسکول کے چوتھی  جماعت کی طالبہ طیبہ نے کنڑا نظم میں پہلا مقام ، برجستہ تقریر میں دوسرا مقام،قومی ترانہ میں نظیفہ اینڈ پارٹی نے پہلا مقام،قرآت میں چوتھی جماعت کی طالبہ تاج النساء نے تیسرا مقام، عائشہ ریہام نے انگریزی نظم میں پہلا مقام، رابعہ دامودی نے کلے موڈلنگ میں پہلا مقام،چوتھی جماعت کی ثمامہ  نےہندی نظم میں پہلا مقام،چوتھی جماعت کی مریم نے ڈرائنگ میں پہلا مقام،چوتھی جماعت کے عثمان غنی کونکنی نظم میں پہلا مقام اور فاطمہ صفا کنڑا نظم میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

اسی طرح ہائیر پرائمری مطلبہ میں سے ساتویں جماعت کے عبداللہ برجستہ تقریر میں پہلا مقام اور چھٹی جماعت کے سمیر شیخ نے ڈرائنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر ادارہ تربیت اخوان کے ذمہ داران،شمس اسکول کی پرنسپال اور اساتذہ نے ان تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور اگلے مرحلہ میں کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ اس میں اول آنے والے طلبہ تعلقہ سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلہ میں حصہ لیں گے۔

x

Check Also

کرناٹک راجیہ اتسوا  پروگرام کی تیاری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے بلائی پیشگی میٹنگ

بھٹکل: 18 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یکم نومبر کو ریاست میں دھوم ...