بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کی صد سالہ تقریبات سے قبل منعقد ’یوم والدین‘ میں سرپرستوں کا شاندارہ مظاہرہ

انجمن کی صد سالہ تقریبات سے قبل منعقد ’یوم والدین‘ میں سرپرستوں کا شاندارہ مظاہرہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 4 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے ادارے انجمن گرلس ہائی اسکول (بستی روڈ) اور انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول (نوائط کالونی) کی طرف سے آج  انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ میں ’یوم والدین‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سرپرستوں کے لیے خصوصی طور پر منعقد کیے گئے مقابلوں میں سرپرستوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مقابلے سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد پوا جس میں قمرالنساء منیری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جبکہ جامعات الصالحات کی معملہ محترمہ فرحت اکرمی، شمس انگلش میڈیم اسکول کی سابق معلمہ فرحت قاضیا اور نجمہ نگار باطن نے حَکَم کے فرائض انجام دئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی قمر النساء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کے لیے یہ بڑی ہی خوشی کی بات ہے کہ وہ اپنے قیام کے سو سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر انجمن کے بانیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور موجودہ ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

مححترمہ نے اس پروگرام کو سرپرستوں کے لیے بہترین موقع قرار دیا اور منتظمین کی سراہنا کی۔

آج کے اس اجلاس میں اسلامی ترانے، نوائطی نظم، برجستہ تقریر، ایک منٹ شو وغیرہ کے مقابلے رکھے گئے، جس کے نتائج کچھ اس طرح ہیں۔

ترانہ مقابلہ:

اول مقام: فاطمہ مسادا بنت اسماعیل گوائی/ نائلہ

دوم مقام: انیسہ ہاشم خان/ عائشہ آفرین بنت حنیف شباب

تیسرا مقام: افرا زہیر اکرمی

نوائطی نظم:

اول مقام: رفعت کریمی

دوم مقام:  شکیلہ سعدا

سوم مقام:  ام ایمن

 

برجستہ تقریری مقابلہ:

اول مقام: حشمت بانو بنت حسن سدی باپا

دوم مقام: ممتاز بنت حسن سدی باپا

سوم مقام: عظیمہ معلم

اس کے علاوہ بھی دیگر خواتین نے کئی مقابلوں کو جیت کر انعامات حاصل کیا۔

 

 

x

Check Also

ویسٹرن رینج آئی جی پی کا بھٹکل کے تاریخی مقامات کا دورہ

بھٹکل: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویسٹر ن رینج کے آئی ...