بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جالی ٹاؤن پنچایت کے انتخابات کے نتائج کا ہوا اعلان۔ تنظیم حمایت یافتہ امیدواروں کی شاندار جیت

جالی ٹاؤن پنچایت کے انتخابات کے نتائج کا ہوا اعلان۔ تنظیم حمایت یافتہ امیدواروں کی شاندار جیت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 30 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 27 دسمبر کو جالی ٹاؤن پنچایت کے  13 وارڈس کے لیے انتخابات منعقد ہوئے تھے جس کے نتائج کا  اعلان آج کیا گیا۔ صبح 8 بجے ساگر روڈ پر واقع گرو سدھیندرا کالج میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جس کے بعد 10:00 بجے تک  حتمی نتائج بر آمد ہوئے۔

نتائج کے مطابق  13 آزاد اُمیدواروں میں  سے تنظیم کے حمایت یافتہ 12 اُمیدواروں  نے شاندار جیت درج کی جبکہ ایک وارڈ میں تنظیم حمایت یافتہ کانگریسی امیدواراکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے  کہ 20 کونسلروں والی جالی ٹاؤن پنچایت میں اس سے پہلے 7 وارڈوں  کے لئے کونسلروں کا انتخاب بلامقابلہ ہوچکا تھا۔ آج ہوئی گنتی میں جن افراد نے جیت درج کی ان کی اور بلا مقابلہ جیتنے والوں کی  تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

وارڈ نمبر 1 :  ایشور موگیر  (کانگریس)
وارڈ نمبر 2: پدماوَتی ،سبریا نائک (بی جے پی)
وارڈ نمبر 3:  رمیش  مادھو نائک (کانگریس)
وارڈ نمبر 4 :  شاہینہ شیخ  (کانگریس)
وارڈ نمبر 5:  فرحانہ ائیکری ۔  (آزاد ) (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 6: مصباح الحق ۔(آزاد)
وارڈ نمبر 7: ارشاد بانو   (آزاد ) (بلا مقابلہ)
وارڈ نمبر 8:  للاوتی  گجانن اچاری (بی جے پی)
وارڈ نمبر 9 : دیانند نائک (بی جے پی)
وارڈ نمبر 10: ناگراج  نائک (آزاد)
وارڈ نمبر 11: رمیش ایریا گونڈا ۔(کانگریس )
وارڈ نمبر 12: عمران لنکا۔آزاد (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 13:  فاطمہ تنعیم  خطیب ۔(آزاد ) ۔( بلا مقابلہ)
وارڈ نمبر 14 : مومن شہناز بیگم (آزاد)
وارڈ نمبر 15: منیراحمد ۔آزاد   (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 16: افشا قاضیا (آزاد)  (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 17:  بی بی شمیم ۔(آزاد)    (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 18: وسیم احمد منیگار ۔(آزاد  )
وارڈ نمبر 19 : محمد توفیق بیری (آزاد )
وارڈ نمبر 20: عرفان  احمد ۔(آزاد)

جیت درج کرنے والے تمام 20  کونسلروں کو  صبح گیارہ بجے الیکشن آفسر دیوی داس موگیر  کے ہاتھوں سرٹی فیکٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بھٹکل تحصیلدار  سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*