بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں ایک اور نوجوان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد تعداد 8 کو پہنچی

بھٹکل میں ایک اور نوجوان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد تعداد 8 کو پہنچی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 31 مارچ،2020(بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج منگل کی صبح کورونا وائرس کے تعلق سے ملی تازہ رپورٹ میں مزید ایک نوجوان کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی بھٹکل میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ کو پہنچ چکی ہے جبکہ ایک مریض مینگلور میں ہی زیر علاج ہے۔
اطلاع کے مطابق 26/سالہ یہ نوجوان اپنے بھائی کے ساتھ 20 مارچ کو دبئی سے گوا ائیر پورٹ کے ذریعے بھٹکل پہنچا تھا جس کو اس سے قبل کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گوا سے واپسی پر یہ دونوں مزید تین افراد کے ساتھ ایک ہوٹل پر بھی اترے تھے جہاں انہوں نے ناشتہ بھی کیا تھا۔
اس نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسی وقت سے گھر میں ہی کورنٹائن ہوگیا تھا۔ لیکن کچھ شبہات کی بنا پر اس کے سواب سیمپل کے لیے روانہ کیا گیا تھا جہاں سے اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹو پائی گئی ہے۔
حکومت کرناٹک کے تازہ بلٹین کے مطابق آج ریاست میں متاثر ہ افراد کی تعداد 98 کو پہنچ گئی ہے۔

x

Check Also

بحر عرب میں نسرگہ طوفان کا زور: بھٹکل سمیت ضلع اتر کینرا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

بھٹکل: 2 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) امفان طوفان کے مغربی بنگال اور ...