بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کار اسٹریٹ میں بجلی کا تار چھونے سے ایک کی موت؛ ایک کی حالت نازک

بھٹکل کار اسٹریٹ میں بجلی کا تار چھونے سے ایک کی موت؛ ایک کی حالت نازک

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 25 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کار اسٹریٹ میں ابھی شام کے وقت ایک نوجوان کی بجلی کے زندہ تار کو چھونے سے موت واقع ہوگئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی گرنے والے ایک اور لڑکے کی حالت نازک بتائی گئی ہے جسے مزید علاج کے لیے کنداپور لے جایا گیا ہے۔ مرنے والے کی شناخت محمد فہد منیگار (18)کی حیثیت سے کی گئی جبکہ دوسرے لڑکے کی شناخت محمد انظف منیگار (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ دونوں آج شام اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک کا پیر پھسلنے سے وہ چھت سے نیچے گرگیا اس درمیان اس نے بجلی کے تار کو پکڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اسے بجلی کا جھٹکا لگ گیا جبکہ دوسرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے کو بچانے کی کوشش میں نیچے گرگیا۔

حادثہ کے فوری بعد دونوں کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا جبکہ وہاں سے انظف کو مزید علاج کے لیے کنداپور روانہ کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ فہد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل میں بڑھتے جارہے ہیں کورونا کے معاملات: آج پھر گیارہ لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو: ضلع میں 17 نئے معاملات

بھٹکل: 2 جولائی 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں پہلے سے کورونا ...