بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کڈوین کٹہ میں بہہ کر لاپتہ ہونے والے ابراہیم کی تلاش جاری؛ مقامی لوگوں نے تلاش کے لیے انتظامیہ سے تعاون نہ ملنے کا لگایا الزام

کڈوین کٹہ میں بہہ کر لاپتہ ہونے والے ابراہیم کی تلاش جاری؛ مقامی لوگوں نے تلاش کے لیے انتظامیہ سے تعاون نہ ملنے کا لگایا الزام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے کڈوین کٹہ ڈیم میں بدھ کی شام تیراکی کرنے کے دوارن  بہہ کر ایک 16 سالہ نوجوان ابراہیم عابدہ لاپتہ ہوگیا تھا جس کی آج دوسرے دن بھی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

حافظ قرآن ابراہیم عابدہ کو ڈھونڈنے کے لیے بھٹکل کے نوجوان مختلف جگہوں پر پھیلے ہوئے ہیں اور کڈوین کٹہ سے متصل ہر جگہ کو چھان مار رہے۔

لیکن مقامی افراد کا الزام ہے کہ کل سے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے ابراہیم کی تلاش میں انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ایک ذمہ دار نے بھٹکلیس کو بتایا لڑکے کے غائب ہوکر 24/گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن لڑکے کا اب تک پتہ نہیں چل پایا یے۔

مقامی افراد نے ساحلی حفاظتی دستہ پر الزام لگایا ہے کہ ان کی طرف سے لڑکے کی تلاشی میں کوئی خاص پہل نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی وہ بھٹکل کے نوجوانوں کو تلاشی کے لیے کام آنے والی کوئی چیز دے رہے ہیں۔

تاہم بھٹکل سی پی آئی کے ایل گنیش نے بھٹکلیس کو بتایا کہ پولس اور ساحلی حفاظتی دستہ کل سے ہی چھان بین میں ہے اور کوسٹل سیکوریٹی کے اہلکار بھی اپنے طور پر برابر تلاش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فاروقی اسٹریٹ کا مقیم حافظ ابراہیم عابدہ بدھ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ کڈوین کٹہ ڈیم میں تیرنے گیا ہوا تھا لیکن تیز بارش کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں وہ اپنے آپ کو روک نہیں پایا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے ساتھیوں کی آنکھوں سے اوجھل ہوگیا۔

 

x

Check Also

جماعت المسلمین بھٹکل کے  لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ محتشم عبدالرحمان صاحب بنے صدر

بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی نئی ...