بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نمّا ناڈو اوکٹہ  کے زیر اہتمام سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی بھرتی کے لیے کی جارہی کوششیں قابل تقلید ہیں: عنایت اللہ شابندری

نمّا ناڈو اوکٹہ  کے زیر اہتمام سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی بھرتی کے لیے کی جارہی کوششیں قابل تقلید ہیں: عنایت اللہ شابندری

Print Friendly, PDF & Email

گنگولی: 29 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/راست)’’سرکاری نوکریوں میں اس وقت مسلمانوں کی تعداد نہ کے برابر ہے جس کی وجہ سے ہمیں اس وقت کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ایسے میں ضلع اڈپی کے نمّا ناڈو اوکٹہ (این این او) کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی بھرتی کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ لائق تقلید ہیں،  اس سے مسلمانوں کو سرکار نوکریوں میں جانے کا موقع ملےگا‘‘۔ ان خیالات کا اظہار جناب عنایت اللہ شابندری نے کیا وہ یہاں گنگولی میں توحید کالج گنگولی کے زیر انتظام این این او کے بینر تلے منعقد اس بیداری مہم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔

انہوں نے اس موقع پر ایسے کاموں کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور تمام منتظمین کی سراہنا کی اور ہر شہر میں اس طرح کے بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ نَمّا ناڈُو ووکوٹہ NNO کے تحت سند یافتہ مسلم نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دلوانے کی بھر پور کوشش کی جاتی ہے۔  اس ادارے کا یہی اہم عزم و مقصد ہے کہ کیسے ہمارے نوجوان، پولس ڈپارٹمنٹ،  ریوینیو ڈپارٹمنٹ، ملک کی عدلیہ،  پنچایت، بلدیہ، سرکاری اسکول و کالج کے اساتذہ و دیگر عہدوں کے مناصب،  بی بی یم پی کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ جات  جیسے فارسٹ ڈپارٹمنٹ وغیرہ میں مناسب عہدوں پر نوکریاں حاصل کرتے ہوئے قوم و ملت کی خدمت کریں۔

اس افتتاحی تقریب میں وظیفہ یاب جج صاحبان، پبلک پراسیکیوٹر ، تحصیلدار ، ڈاکٹر صاحبان کے علاوہ پولیس افسران وغیرہ بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔

پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے۔

x

Check Also

انجمن کالج سے گریجویشن کرنے والے بھٹکل کے ناگیندر نائک بن سکتے ہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج: سپریم کورٹ کالیجیم نے دوسری مرتبہ پیش کیا نام

بھٹکل: 6 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرپن کٹہ کے رہنے والے ...