بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نطہرانی جزیرہ کے قریب ماہی گیری کشتی غرقاب؛ تمام ماہی  گیر محفوظ

نطہرانی جزیرہ کے قریب ماہی گیری کشتی غرقاب؛ تمام ماہی  گیر محفوظ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے نطہرانی جزیرہ کے قریب ماہی گیری کشتی پہاڑ سے ٹکرا کر ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک کروڑ پانچ لاکھ کی مالیت کا نقصان ہوا ہے تاہم اس میں موجود تمام  دس ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مینگلور کی شائمہ نامی کشتی کاروار سے مینگلورو کے لیے روانہ ہونے نکلی تھی کہ نطہرانی کے قریب موسم بدل گیا اور تیز لہروں کے نتیجے میں کشتی نطہرانی پہاڑ سے ٹکرا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں ڈوب گئی۔

اس سلسلہ میں مرڈشیور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل میں بڑھتے جارہے ہیں کورونا کے معاملات: آج پھر گیارہ لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو: ضلع میں 17 نئے معاملات

بھٹکل: 2 جولائی 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں پہلے سے کورونا ...